پولیو مہم کو کامیابی سے چلانے پر تمام پولیو ورکرز کی خدمات قابل ستائش ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر کورنگی

پیر 14 مارچ 2016 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی عبدالغفار شیخ ، معروف سماجی رہنما خرم شہزاد نے پولیو مہم کو کامیابی سے چلانے پر تمام پولیو ورکرز کے کام کو سراہا اور شاباش دی۔ اس موقع پر کورنگی کے عوام نے پولیو مہم میں بھر پور حصہ لیا اور بڑھ چڑھ کر اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کراچی عبدالغفار شیخ نے کہا کہ معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے ، پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کے لیے حکومت کی کوششیں قابل تحسین ہے اور قوم متحد ہو کر بڑھ چڑھ کر اس مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ قوم اس ناسور سے نجات حاصل کرسکے ۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار شیخ نے اس موقع پر معروف سماجی رہنما خرم شہزاد کے بھر پور تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :