کراچی میٹرک بورڈ کاایڈمٹ کارڈز، ڈیٹ شیٹ اور سینٹر لسٹ 16مارچ2016 سے جاری کرنے کا اعلان

پیر 14 مارچ 2016 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے نویں ، دسویں سائنس اور جنرل ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے ایڈمٹ کارڈز، ڈیٹ شیٹ اور سینٹر لسٹ 16مارچ2016 سے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاکBسے صبح ساڑھے9بجے سے شام 5بجے دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاصل کر سکتے ہیں۔

جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں22مارچ کو فیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 16مارچ کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آبا۔ 17مارچ کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی۔

18مارچ کو صدر، لیاری، کیماڑی بلدیہ، سائٹ، اورنگی۔19مارچ کو ملیر، گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی حاصل کر سکتے ہیں ۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے مزید کہا کہ 18مارچ 2016کو امتحانی مراکز کا سامان بھی ایگزامینشن اسٹور بورڈ آفس سے متعلقہ مراکز کے سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ ایڈمٹ کارڈلینے کیلئے طلباء و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجیں جبکہ ریگولر طلبہ و طالبات اپنے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ اسکولوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ انرولمنٹ کارڈز کیلئے بھی اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ 16مارچ سے اوپر دیئے گئے شیڈول کے مطابق انرولمنٹ سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :