اقوام متحدہ کی ثالثی میں شامی امن مذاکرات کاآغازہوگیا

پیر 14 مارچ 2016 21:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کی زیرنگرانی شام میں قیام امن کے لیے مذاکرات کا آغاز جنیوا میں ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفان ڈے مستورا نے فریقین سے کہا کہ مذاکرات سے اجتناب شام کو دوبارہ جنگ کی جانب لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے شام میں خون ریزی کی کمی کا خیرمقدم کیا تاہم کہا کہ فریقین کے درمیان اب بھی اختلافات موجود ہیں۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان مذاکرات میں منصب صدارت کے حوالے سے کسی بات چیت کو تیار نہیں، جب کہ شامی اپوزیشن مستقبل کے شام میں بشارالاسد کی کوئی سیاسی حیثیت دیکھنا نہیں چاہتے۔

متعلقہ عنوان :