اٹک میں ٹریفک کے مسائل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:18

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورنس لاہور تک محدود اٹک ٹریفک پولیس کا آوے کا آوہ ہی بھگڑ گیا ہے ٹریفک پولیس انچارج نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کی اعوام کے مسائل کی طرف نہ توجہ دینا معمول بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع اٹک چھ تحصیلوں پر مشتمل ہے یہاں پر ہر وقت ٹریفک مسائل اور دفتری مسائل رہتے ہیں اڈشنل ای جی ٹریفک پولیس لاہور اور وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ اٹک میں ایسا انچارج ہوناچاہیے جو ہر وقت اٹک میں رہیے اور ٹریفک دفتر کے مسائل حل کریں ڈی ایس پی راجہ نصار راولپنڈی موجودہ حالات میں پنڈی کا ہی انچارج رہیں اوراٹک کا علیحدہ انچارج لگایا جائے ہر وقت اٹک دفتر میں بیٹھیں اور عوام کو درپیش مسائل حل کریں اور دفتر میں جو لوگ لائسنس بنوانے کے لیے آتے ہیں انکی مشکلات ختم ہو سکیں اعوامی سماجی حلقوں نے اٹک ٹریفک پولیس میں انچارج لگانے کا مطالبہ کیا۔