پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت پریشان ‘ قائم علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں ناراض اراکین کو منانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 21:26

پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت پریشان ہو گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں ناراض اراکین کو منانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔

(جاری ہے)

سندھ میں پیپلز پارٹی کے ناراض اراکین مخدوم جمیل الزماں، مخدوم رفیق الزماں، نادر مگسی، تیمور تالپور، بہادر ڈاہری، فیاض بھ±ٹ کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کی اطلاعات نے پارٹی قیادت کو پریشان کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فاروڈ بلاک کی کوششوں پر اہم وزراءکے ہمراہ اجلاس کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی اہم ترین رہنما فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اجلاس میں مخدوم جمیل الزماں کو روکنے اور ناراض اراکین کو منانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔