شمالی کوریا نے اپنے ہائیڈروجن بم سے مین ہٹن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا دعویٰ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 مارچ 2016 21:27

شمالی کوریا نے اپنے ہائیڈروجن بم سے مین ہٹن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا دعویٰ کر دیا

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بیلسٹک میزائل کے ذریعے اپنے ہائیڈروجن بم سے نیویارک کے دل مین ہٹن کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔
شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا ہائیڈروجن بم سوویت یونین کے ہائیڈروجن بم سے کافی بڑا ہے۔شمالی کوریا کے حکومتی اخبار میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ اگر اُن کا ہائیڈروجن بم بین البراعظمی میزائل کے ذریعے مین ہٹن پر گرا دیا جائے تو ساری آبادی یک لخت مر جائے اور پورا شہر لمحوں میں راکھ کا ڈھیر بن جائے ۔

(جاری ہے)


ماضی میں سویت یونین نے جو ہائیڈروجن بم بنایا تھا ، اس کے دھماکے سے 1000 کلومیٹر دور موجود عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ سکتے تھے اور اس کی گرمی 100 کلومیٹر دور کے انسانوں کو بھی جلا سکتی تھی۔
شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر نے اس جنوری میں چھوتھے نیوکلیئر ٹسٹ کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ہائیڈروجن بم تھا، تاہم ماہرین اس کے دعوے پر اپنے شکوک کا اظہار کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے چوتھے دھماکے سے جو لہریں پیدا ہوئی تھیں، وہ پچھلے تین دھماکوں کی لہروں کی طرح ہی تھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu