پاکپتن کے ہسپتالوں کی خراب اور ناکارہ مشینری کیلئے گرانٹ جاری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:31

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) ڈی سی او جاوید اختر محمود ضلع کے تمام ہسپتالو ں میں مو جو د خراب اور ناکارہ مشینری کو کارا ٓمد بنانے کیلئے بھی ہد ایات اور خراب اور ناکارہ مشینری چالو کرنے کیلئے 20 لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ بھی گرانٹ جلد از جلدریلیز کیلئے اقدامات کرے تاکہ خراب اور ناکارہ مشینری کو درست کر واکرستعمال میں لا یا جا سکے ، انہو ں نے کہا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ گرانٹ کو فوری طور پر ریلیز کرے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کرے ، ڈی سی او جاوید اختر محمود نے ہسپتالو ں کی ناکارہ مشینری کی چیکنگ کیلئے7 رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے جو تین یوم میں ہسپتالو ں کادورہ کرکے مشینری سے متعلق اپنی رپورٹ ڈی سی او آفس میں جمع کر وائے گی ،وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز روڈ میپ کے حوالے ڈی سی او جاوید اختر محمود نے محکمہ ہیلتھ کی سخت سرزنش کی اور وزیر اعلی و ژن کے تحت خدمات سرانجام نہ دینے والے ڈسٹرکٹ آفسیر ہیلتھ ڈاکٹر ریا ض حسین کو ضلع بد ر کر دیا اور ان کی خد مات صوبائی حکومت کو واپس کر دیں ۔