ملتان میٹرو بس منصوبے پر کام جاری، زیلی سڑکیں جلد کھولی جائیں گی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:33

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) ڈائریکٹر انجینئرنگ میٹروبس پراجیکٹ نذیر احمد چغتائی نے بتایا ہے کہ دولت گیٹ سے ممتاز آباد برج تک جانے والی سڑک کی رائٹ سائیڈ پر پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے جو اسی ہفتے شہریوں کی سہولت کیلئے کھول دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی سی جی چوک پر منصوبے کے دوسری روٹری کی کنکریٹنگ کا عمل بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے ۔

میٹرو بس پراجیکٹ کے پیکج تھری اور فور کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دولت گیٹ ، حافظ جمال روڈ اور ممتاز آباد فلائی اوور تک سڑک کی ایک سائیڈ میں بیس اور سب بیس ڈال دی گئی ہے اور چار یوم کے اندر اسے واٹر باؤنڈ کر دیا جائے گا اور شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دولت گیٹ، عام خاص باغ اور منظور آباد سمیت تینوں میٹرو بس اسٹیشنز پر گرڈر لانچنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور ان اسٹیشنز کی فٹ برجز کی فاؤنڈیشن پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

نذیر احمد چغتائی نے بتایا کہ بی سی جی چوک پر تعمیر ہونے والی روٹری کا ڈیزائن چونگی نمبر 9 پر تعمیر ہونے والی روٹری سے مختلف ہے۔ اس روٹری کے ایک حصے کے چھ پلز مکمل ہو گئے ہیں جن کی کنکریٹنگ کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا جبکہ دوسرے حصے کے پلز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر میٹرو بس پراجیکٹ کا فیز ٹو شروع کیا گیا تو ڈبل پھاٹک اور غلہ منڈی کے راستے آنے والے میٹرو بس روٹ کو بی سی جی چوک کی روٹری کے ساتھ لنگ کیا جائے گا۔ روٹری اسی مقصد کیلئے تعمیر کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :