پی ٹی آئی میں میری شمولیت کی افواہیں پھیلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے ،اس میں شہیدوں کاخون ہے ،علی امین گنڈہ پورصوبائی صدارت کے بہانے وزارت سے استعفیٰ دینے کیلئے راہ فراراختیارکررہے ہیں ، ان کے ساتھی رکن قومی اسمبلی خیبرپختونخو احکومت کوجے یوآئی کی بی ٹیم قراردے رہے ہیں
پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی کی میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو
پیر 14 مارچ 2016 21:41
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے۔اس میں شہیدوں کاخون ہے۔پی ٹی آئی میں میری شمولیت کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،پی ٹی آئی کے وزیرمال خیبرپختونخواہ علی امین گنڈہ پورصوبائی صدارت کے بہانے وزارت سے استعفیٰ دینے کیلئے راہ فراراختیارکررہے ہیں جبکہ انکے ممبرقومی اسمبلی خیبرپختونخو حکومت کوجے یوآئی کی بی ٹیم قراردے رہے ہیں ،سرداراسراراﷲ خان گنڈہ پورشہید کے واقعہ کے سلسلے میں وزیرمال انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کریں۔
مجھ پرقتل کاکوئی الزام نہیں لگایاگیا۔(جاری ہے)
2018ء کاالیکشن بتائے گاکہ کون کتنے پانی میں ہے۔ وہ پیر کو میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ اقتدارکے نشے میں وزیرمال خیبرپختونخواہ اوٹ پٹانگ باتیں کررہے ہیں۔ہم نے اپنے دورمیں سوئی گیس کے اہم منصوبے پرعملی طورپرکام کرکے ڈیرہ شہراوراسکے مضافاتی علاقوں میں گیس پہنچائی لیکن آج گیس پرکام بندہے ۔
پی آئی اے کی ڈیرہ ایئرپورٹ سے پانچ فلائٹس شروع کروائی لیکن آج ڈیرہ ایئرپورٹ فلائٹس کیلئے بندہوچکاہے۔یہ عوامی نمائندوں کی غفلت کانتیجہ ہے۔ہم نے اپنے دورمیں ڈیرہ اسماعیل خان سے چھینے جانیوالے دفاترکوواپس ڈیرہ اسماعیل خان شفٹ کروایا اوراپنے حق نمائندگی اداکیا۔انہوں نے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ پر کسی کوسیاست نہیں کرنی چاہئے اوراسکوسیاست کی نذرنہ کیاجائے۔ہمیں خوشی ہوگی کہ ہم سب ملکرچشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کاافتتاح کریں۔ہمیں ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی عزیزہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں14سے16گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے اورگرمیوں میں یہ دورانیہ بڑھنے کاامکان ہے۔پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے دینے اورپیسکوچیف کی تبدیلی کامطالبہ کرتی تھی اورانکے دفترکوتالے لگانیکی بات بھی کی گئی لیکن آج یہ دھرنے تبدیلی اورتالے کہاں ہیں۔لوڈشیڈنگ پہلے کی طرح موجودہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سڑکوں کی تعمیرکی قلعی ایک بارش نے کھول دی ہے اوران سڑکوں کاتمام سرخی پاؤڈرہٹ گیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.