حکومتی پالیسیوں کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آئیں گے،لیاقت خان
پیر 14 مارچ 2016 22:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن لیاقت خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں،وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے میاں برادران ہمہ وقت کوشاں ہیں اورعوامی فلاح و بہبود حکو مت کی بنیادی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ دور حاضر کے چیلنجزکا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوناپڑے گا اس کے بغیرہم وقت کے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک سے بیروزگاری،دہشتگردی سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،ہر قسم کی سازشوں،تنقید اور عدم تعاون کے باوجود کرپشن، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے حکومت پرعزم ہے۔
اپنے بیان میں لیاقت خان نے مزیدکہاکہ تنقید برائے تنقید کام نہیں چلے گا ، پاکستان مسلم لیگ(ن) اپوزیشن کی مثبت تنقید کو ویلکم کرے گی مگر اپوزیشن کو بھی تنقید برائے تنقید کی روش ترک کرنا ہوگی،اپوزیشن ملکی ترقی کے قومی ایجنڈے پر حکومت کا ساتھ دے،مثبت تجاویز دی جائیں۔(جاری ہے)
مسلم لیگی رہنما لیاقت خان نے مزید کہاکہ نیشنل ایکشن پلان اور اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت سے پاکستان کا نقصان ہوگا،حکومت نے ریلوے اور پی آئی اے کی بحالی، لوڈشیڈنگ میں کمی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، تنقید کرناآسان جبکہ کام کرنا مشکل ہوتاہے۔
لیاقت خان نے کہاکہ دہشت گردی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ تھا اب دہشت گردی کی شدت میں بھی کمی آئی ہے،کراچی میں امن وامان قائم ہوا،وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان پر دن رات محنت کرکے اسے کامیابی سے ہمکنارکیا انہیں بھی تنقیدکا نشانہ بنایاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.