عوامی خدمت کی بدولت مسلم لیگ(ن) کا مستقبل روشن ہے،راجہ سفیر

پیر 14 مارچ 2016 22:15

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادلیبر ونگ کے صدر راجہ سفیر نے کہاہے کہ اسلام آباد کی طرح باقی شہروں سے بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ہی میئر،ڈپٹی میئر،چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہونگے،عوامی خدمت کی بدولت پاکستان مسلم لیگ(ن) کامستقبل بھی روشن دکھائی دے رہا ہے، وزیراعظم پاکستا ن میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے عوام کی خدمت کی جس کی بدولت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا گراف بلند ہوا ہے۔

اپنے بیان میں راجہ سفیر نے مزیدکہاہے کہ موجودہ حکومت ملکی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے،ملک سے اندھیروں کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے حکومت کا کردارقابل صدتحسین و آفرین ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو خوشحال اورترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے میدان عمل میں ہے اورعوام کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی مثبت،عوام دوست پالیسیوں اور حکمت ودانائی کا نتیجہ ہے کہ چین پاکستان کا اقتصادی راہداری منصوبوں کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔مسلم لیگی رہنما راجہ سفیرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا منشور قوم کی خدمت ہے اس کے اغراض و مقاصد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سالمیت اور معاشی ترقی کو پروان چڑھانا ہے اور یہ سب پاکستان مسلم لیگ(ن) بہت جلد کرکے دکھائے گی۔