سڑکوں اورسرکاری عمارتوں کی غیر معیاری تعمیر کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار منصوبے کی مقررہ معیار کے مطابق از سر نو تعمیر کا پابند ہو گا اس کے خلاف تحقیقات بھی ہو گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا اجلاس سے خطاب
پیر 14 مارچ 2016 22:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ سڑکوں اورسرکاری عمارتوں کی غیر معیاری تعمیر کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار اس منصوبے کی مقررہ معیار کے مطابق از سر نو تعمیر کا پابند ہو گا جبکہ اس کے خلاف تحقیقات بھی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں سالانہ ترقیاتی فنڈز کے ششماہی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ ، سینئر صوبائی وزیر شہرام ترکئی، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔اجلاس میں 19 محکموں کی طر ف سے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں مختلف منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے ساتھ منصوبوں پر کام تیز کرنے کیلئے ہدایات دی گئیں وزیراعلیٰ نے ایسے منصوبوں جن کیلئے جگہ کی نشاندہی میں مسائل آرہے ہوں کی فہرست کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تاکہ ایسے منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام سے نکالا جا سکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.