ایم کیو ایم میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک دن ہونا ہی تھا، متحدہ نے زبردستی لوگوں سے اپنی حمایت میں ٹھپے لگوائے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مارچ 2016 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں جو کچھ ہو رہا ہے ایک دن یہ ہونا ہی تھا، ایم کیو ایم نے کراچی میں قوت اور زبردستی سے لوگوں سے اپنی حمایت میں ٹھپے لگوائے اور ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سرفراز مرچنٹ اور مصطفی کمال کے الزامات پر تحقیقات ہونی چاہئیں،ایم کیو ایم نے کراچی میں قوت اور زبردستی سے لوگوں سے اپنی حمایت میں ٹھپے لگوائے اور ووٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں جو کچھ ہو رہا ہے ایک دن یہ ہونا ہی تھا۔

متعلقہ عنوان :