پارٹی کارکن میری طاقت ہیں ، بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہمارا مقصد ہے،جمہوریت اور انسانی آزادی کے لئے جدوجہد ہماری تاریخ ہے ، آئندہ انتخابات میں کامیابی ہماری ہوگی
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی ا سلام آباد ضلع اور سٹی کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو
پیر 14 مارچ 2016 22:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پارٹی کارکن میری طاقت ہیں ،شہید بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہمارا مقصد ہے،جمہوریت اور انسانی آزادی کے لئے جدوجہد ہماری تاریخ ہے ، ہم ان شہیدوں کے وارث ہیں جن کی قربانیوں سے آج ملک میں جمہوریت ہے، آصف علی زرداری نے 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال کیا، پارلیمنٹ کو مکمل طور پر بااختیار بنایا، صوبوں کو خودمختاری دی اور خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی شناخت دی ، آئندہ انتخابات میں کامیابی ہماری ہوگی۔
وہ پیر کو دورہ اسلام آباد کے موقع پر اسلام آباد ضلع اور سٹی کے عہدیداروں کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کارکن میری طاقت ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہمارا مقصد ہے،جمہوریت اور انسانی آزادی کے لئے جدوجہد ہماری تاریخ ہے۔
ہم ان شہیدوں کے وارث ہیں جن کی قربانیوں سے آج ملک میں جمہوریت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کے صدر آصف علی زرداری نے 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال کیا، پارلیمنٹ کو مکمل طور پر بااختیار بنایا، صوبوں کو خودمختاری دی اور خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی شناخت دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ آپس میں اتحاد قائم رکھیں، آئندہ انتخابات میں کامیابی ہماری ہوگی کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے ،جو محنت کشوں کی حامی جماعت ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ آنے والا وقت امن، روشنی اور جمہوری رویوں کا ہوگا۔ وفود میں سید سطبل بخاری، فیصل سخی بٹ، نرگس فیض ملک، محمد علی شاہ، ندیم مغل اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پی پی پی پارلیمنیٹیرینز کی نائب صدر شیری رحمن، قمر زماں کائرہ، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیر حسین بخاری، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اور راجہ عمران اشرف بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.