لیسکو نے100گھروں کو بجلی چور ی کروانے والے کو گر فتار کر لیا

پیر 14 مارچ 2016 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوقیصرزمان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن انجینئرٹاؤن نے بجلی چوروں کے خلاف موضع باگڑیاں بھٹہ نمبر3طورکالونی گرین ٹاؤن کے علاقہ میں کاروائی کی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران رمضان ولدگھسیٹے خان1000سے2000ہزارروپے فی گھرکے عوض تقریباً100 گھروں کو پر بجلی چوری کرواتے ہوئے پکڑاگیاجس کی ایف آئی آر تھانہ گرین ٹاؤن میں بجلی چوری ایکٹ کے تحت درج کروائی گئی۔

لیسکوحکام کی جانب سے مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے مورخہ12-03-2016کوبجلی چوررمضان ولڈگھسیٹے خان کی عبوری ضمانت بھی کینسل کروادی گئی۔ایس ایچ اوتھانہ گرین ٹاؤن سے درخواست ہے کہ عبوری ضمانت کینسل ہونے پربجلی چوررمضان ولڈگھسیٹے خان کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :