صوبہ سندھ کو پولیو سے پاک صوبہ بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ
شہری رواں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں
پیر 14 مارچ 2016 22:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ کو پولیو سے پاک صوبہ بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ اور کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کو پیر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ رواں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہمیں اپنے بچوں کو پولیو سے بچانا ہے اور صوبہ سندھ کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.