سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق غلط معلومات کی فراہمی بارے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی

شہباز تاثیرکو باضابطہ آپریشن کے ذریعے بازیاب نہیں کرایاگیا ،بعض لوگ موٹر سائیکل پر اسے لوگ چھوڑ گئے تھے ، اکبر درانی کا رپورٹ میں غلط معلومات دیئے جانے کا اعتراف

پیر 14 مارچ 2016 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے سابق گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کے لئے آپریشن سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے بارے اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی جس میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں کوئی باضابطہ آپریشن نہیں ہوا، غلط معلومات کی فراہمی کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کو سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کے حوالے سے فراہم کردہ غلط معلومات بارے اپنی تحقیقاتی رپورٹ اتوار کے روز وزارت داخلہ کو بجھوا دی۔ جس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ آپریشن کے ذریعے شہباز تاثیر کی بازیابی نہیں ہوئی بلکہ موٹر سائیکل پر ہی اسے لوگ چھوڑ کرگئے ۔ اس کے بعد اطلاع ملی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے وہاں پہنچے اور اسے لے آئے ۔ رپورٹ میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے حقائق جانے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جوجلد ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔