اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت 3 دنوں کیلئے ملتوی کر دی
پیر 14 مارچ 2016 22:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت تین دنوں کے لئے ملتوی کر دی ۔پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے ملک طاہر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ غازی عبدالرشید قتل کیس میں ہم نے ماتحت عدالت میں سابق صدر کی طیبعت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرائی تھی تاہم ٹرائل کورٹ نے سابق صدر کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے جو کہ قانون کے خلاف ہے ۔
سماعت کے دوران فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم کیس واپس ٹرائل کور ٹ بھیج دیتے ہیں اور وہ سابق صدر کی جانب سے دائر حاضری سے استثنٰی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ وہی عدالت کرے گی۔(جاری ہے)
جسٹس عامر فاروق نے مذید ریمارکس دیئے کہ اسی طرح کا معاملہ ہم پہلے بھی ٹرائل کورٹ کو بھیج چکے ہیں عدالت عالیہ ماتحت عدالت کی کاروائی میں کس طرح مداخلت کر سکتی ہے ؟۔
غازی عبدالرشید کے بیٹے کے وکیل طارق اسد ایٖڈوکیٹ نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ سابق صدر نے سپریم کورٹ میں بھی اپنی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی تھی اس فیصلہ کا بھی سب کو علم ہے ۔سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے استدعا کی کہ ہم ماتحت عدالت کا فیصلہ اور سابق صدر کی طبیعت کے حوالے سے تازہ میڈیکل رپورٹ جمع کرانا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت تین دنوں کے لئے ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.