پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہنے اور اپنی کارگردگی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 23:29

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہنے اور اپنی کارگردگی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملنے کے بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی ناراضگی کے باعث ہی شادہ آفریدی کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد آفریدی کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کریں اور اپنی کارگردگی پر توجہ پر مرکوز کریں۔ پی سی بی نے شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو میڈیا مینجر کے بنا میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کر دیا ہے۔