جاپانیوں نے پیرس کو غلیظ شہر قرار دے دیا۔صفائی مہم کا آغاز

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 مارچ 2016 01:40

جاپانیوں نے پیرس کو غلیظ شہر قرار دے دیا۔صفائی مہم کا آغاز

پیرس اپنی صفائی اور پیرس والے اپنی نفاست کےلیے ساری دنیا میں مشہور ہیں تاہم جاپان سے تعلق رکھنے والے ٹور آپریٹرز کے ایک گروپ نے پیرس کے صفائی کے دعوؤں کو تسلیم کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ پیرس کا شہر جاپانیوں کے لیے کافی غلیظ ہے۔ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے 9 ٹور آپریٹرز نے پیرس کو غلیظ ہی نہیں کہا بلکہ اپنے پیرس میں موجود نمائندوں کو پیرس میں صفائی مہم شروع کرنے کا بھی کہا ہے۔

ٹور آپریٹرز کے نمائندے آئفل ٹاور اور ٹروکاڈیرو گارڈنز کے پاس پھیلی ہوئی گندگی کو صاف کر رہےہیں۔

(جاری ہے)


سیاحت کے حوالے سے پیرس جاپانیوں کی من پسند جگہ ہے۔ پچھلے سال 6 لاکھ جاپانی پیرس آئے تھے، تاہم اب ان کی تعداد میں کافی کمی آ گئی ہے، جس کی وجہ سیاحوں پر حملے اور ناقص صفائی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
آج سے 4 سال پہلے بھی پیرس میں بڑے پیمانے پر صفائی کی مہم کا آغا ز ہوا تھا۔ 2012 کی صفائی مہم ایک شخص کے اس دعوے پر شروع ہوئی کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اولمپکس کی میزبانی سے محروم ہونا پڑا ہے۔اولمپکس کی میزبانی کے حوالے سے فرانس کی مخالفت تب بھی جاپان نے ہی کی تھی، اور ایک دعوے کے مطابق اس کی وجہ صفائی کی ناقص صورتحال تھی۔