بہاولپور : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی ، 5 دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 10:39

بہاولپور : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی ، 5 دہشت گرد ہلاک

بہاولپور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) بہاولپور بائی پاس کے قریب ذخیرہ میں سی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 ساتھی فرارہو گئے۔ دہشت گردوں سے دستی بم، کلاشنکوفیں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے 8 دہشت گرد بہاولپور بائی پاس کے قریب واقع جنگل میں روپوش تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اطلاع پر سی ٹی ڈی ملتان اور بہاولپور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھیراو کیا تو دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ دھماکے کے بعد فائرنگ کر دی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، بم بنانے کا سامان، کلاشنکوفیں اور پسٹل برآمد ہوا۔ حساس اداروں نے علاقے کا گھیراو کر کے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :