ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کو سالوں نے قتل کردیا ، دونوں ملزمان گرفتار

منگل 15 مارچ 2016 10:48

خانیوال ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) ناراض بیوی کو منانے کے لئے آنے والے شوہر کو سالوں نے تشدد کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ مخدوم پورکی رہائشی فرزانہ بی بی دختر محمد رفیق کی شادی 5سال قبل ملتان کے رہائشی طارق محمود کھوکھر سے ہوئی اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں فرزانہ بی بی ایک سال قبل اپنے خاوند طارق کھوکھر سے ناراض ہوکر مخدوم پور اپنے والدین کے گھر آگئی گزشتہ روز طارق اپنی بیوی کو منانے کے لئے آیا تو اس کے سا لو ں صدام اور خالد محمود نے تلخ کلامی کے بعد اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس تھانہ مخدوم پور نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :