پشاور میں بارش سے تباہ کاریاں جاری‘سعید آبادمیں چھت گرنے سے جواں سال بہن بھائی ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 11:12

پشاور میں بارش سے تباہ کاریاں جاری‘سعید آبادمیں چھت گرنے سے جواں سال ..

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) پشاور میں بارش سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سعید آباد کے علاقے میں بارش کا پانی قہر بن گیا۔ گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر 15 سالہ خالد اور اس کی ہمشیرہ 17 سال کی عصری گل موقع پر دم توڑ گئے۔ بچوں کی موت نے ماں کو صدمے سے نڈھال کر دیا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کے مطابق مکان کچا اور بوسیدہ تھا جو گزشتہ پانچ روز سے جاری بارش کے باعث انتہائی خستہ ہو گیا تھا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ریگی ماڈل ٹاون میں بارش سے گھر کی چھت گر گئی جس سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :