شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے مقابلے سے قبل بیمار پڑ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 11:16

شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے مقابلے سے قبل بیمار پڑ گئے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے مقابلے سے قبل بیمار پڑ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی بخار ہونے کے باعث آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے تاہم ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ آل راؤنڈ کل بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے ۔