پشاور،دو مکانوں کی چھتیں گر نے سے بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق،دوزخمی

منگل 15 مارچ 2016 11:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) مسلسل اور موسلادھار بارش نے دو گھروں کو اجاڑ دیا، دو مختلف واقعات میں بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پشاور میں بارش سے تباہ کاریاں جاری ۔ سعید آباد کے علاقے میں بارش کا پانی قہر بن گیا۔ گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر پندرہ سالہ خالد اور اس کی ہمشیرہ سترہ سال کی عصری گل موقع پر دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

بچوں کی موت نے ماں کو صدمے سے نڈھال کر دیا۔ اہل علاقہ کے مطابق مکان کچا اور بوسیدہ تھا جو گزشتہ پانچ روز سے جاری بارش کے باعث انتہائی خستہ ہو گیا تھا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ریگی ماڈل ٹاوٴن میں بارش سے گھر کی چھت گر گئی جس سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے اب تک گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :