برطانیہ میں مصر کی فضائی کمپنی کے طیارے سے ایک بڑا پرندہ ٹکرا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 11:36

برطانیہ میں مصر کی فضائی کمپنی کے طیارے سے ایک بڑا پرندہ ٹکرا گیا

لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) برطانیہ میں مصر کی فضائی کمپنی کے طیارے سے ایک بڑا پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے کے ڈھانچے میں ایک بڑا سوراخ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچ رہا تھا۔مصری فضائی کمپنی کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ اگلے حصے میں واقع ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی درستی کے بعد طیارہ واپس قاہرہ ایئر پورٹ پہنچ جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مصری فضائی کمپنی کی پرواز 780 کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر اترنے کے دوران ایک پرندہ طیارے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں اس کے اگلے حصے میں 60 سینٹی میٹر قطر کا سوراخ ہو گیا.. تاہم کپتان طیارے کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ بہار اور خزاں کے موسم میں بہت سے ہوائی اڈوں پر نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی بھرمار ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

فضائی ٹرانسپورٹ کی صنعت میں پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کو "برڈ اسٹرائک" کا نام دیا جاتا ہے.. ان واقعات میں زیادہ تر پرندے انجن کے پنکھوں سے ٹکراتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ گزشتہ ہفتے الجزائر میں بھی پیش آیا تھا جب ایک پرندہ الجزائر کے طیارے سے ٹکرا گیا تھا.. تاہم صورت حال پر فوری طور پر قابو پالیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :