میزائل تجربات پر ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ پر دباؤ جاری رکھیں گے،امریکی سفیر

منگل 15 مارچ 2016 11:51

نیویارک۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) امریکا میزائل تجربات پر ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ پر دباؤ جاری رکھے گا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں امریکا کی درخواست پر ایران کے میزائل تجربات کے معاملے پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران روسی سفیرویتالی چرکن نے کہا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

اجلاس کے بعد امریکی سفیر سمانتھا پاور نے روس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماسکو کی مخالفت کے باوجود امریکا ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ پر دباو ڈالتا رہے گا۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنا خارج از امکان نہیں۔ ایران کے میزائل تجربات کے معاملے پر امریکا دیگر ممالک کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :