سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمے میں وزیر اعظم،وزیر اعلی پنجاب ،،مقدمے میں نامزد وفاقی وزراءاور دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دینے پرانسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت میں استغاثہ دائر کر دیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 11:54

سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمے میں وزیر اعظم،وزیر اعلی پنجاب ،،مقدمے میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) عوامی تحریک کی جانب سے دائر استغاثہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے تفتیشی افسر نے مقدمے میں نامزد عزیر اعظم سمیت اعلی حکام کو بے گنا ہ قرار دے دیا جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی تفتیش دباو کے تحت یکطرفہ بنیادوں پر کی گئی جبکہ واقعہ کے دو مقدمات درج کئے گئے۔استغاثہ نے کہا کہ اعلی حکام کو بچانے کے لئے پہلے مقدمے پر عدالتی کاروائی جاری ہے جبکہ دوسرے مقدمے کی کاروائی کو جوڈیشل کمیشن کی سفارشات سے مشروط کر کے یکطرفہ کیس چلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :