پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں‘ اداکارہ وماڈل لیلیٰ
منگل 15 مارچ 2016 12:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، پاکستانی فلم کوانٹرنیشنل معیار تک پہنچنے کے لیے ابھی بہت سا سفرطے کرنا ہوگا، فارمولافلموں کی بجائے ایسے موضوعات کا انتخاب وقت کی اشدضرورت ہے جوشائقین کی تفریح کا سبب بن سکیں۔ گھسے پٹے موضوعات اور ایک ہی طرح کے چہرے اب سلوراسکرین پرزیادہ دیرنہیں ٹک سکتے۔
نوجوان نسل کواپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بل پرکچھ ایسا کام کرنا ہوگاکہ جسے لوگ برسوں یادرکھیں۔ ان خیالات کا اظہارمعروف اداکارہ وماڈل لیلیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھرمیں فلم کا میڈیم عوام کے سب سے قریب سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کے مقابلے میں فلم اوراس سے وابستہ لوگوں کو خاص مقام ملتا ہے۔(جاری ہے)
ہمارے ہاں بھی فلم انڈسٹری کا ایک سنہرادورسب کے سامنے ہے۔
سپرہٹ فلمیں جب سینما گھروں کی زینت بنتیں تولوگوں کی بڑی تعداد ان کودیکھنے کے لیے اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما کارخ کرتی۔ ایک طرف توفلم کی کہانی کا تذکرہ ہوتا تودوسری جانب فلم کا جاندارمیوزک بھی ہرطرف سنائی دیتا۔ مگراس کے بعد ایک دورایسا بھی آیا کہ فارمولا فلمیں بننے لگیں۔ایک طرف اچھے موضوعات دورہوگئے تودوسری جانب وسائل کی کمی نے بھی فلم انڈسٹری کوبحران کی طرف جانے کے لیے مجبورکردیا۔ مگراب صورتحال ایک مرتبہ پھر تبدیل ہورہی ہے۔پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں ۔ جدید طرز کے سینماگھربن رہے ہیں اوران کے معیارمیں حیرت انگیزتبدیلی دکھائی دے رہی ہے لیکن ابھی پاکستانی فلم انٹرنیشنل معیار کے مطابق نہیں بن رہی ابھی اس کے لیے ہمیں خاصا تخلیقی کام کرنا ہوگا۔اس بات کوسمجھتے ہوئے ہمارے نوجوان فلم میکرز کوذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں درست سمت پرآگے چلنے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو اپنے سینئرز کی رہنمائی کے ساتھ آگے جانا ہوگا، اگرایسا کرلیا جائے تواس کی بدولت بہت تیزی کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ کا سفرطے کیا جاسکتاہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.