نیب کو منور تالپور کیخلاف کارروائی سے روک دیاگیا
میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 12:07
کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی منور تالپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا، مقدمات عدالت منگوا کر چیئرمین نیب کو 30 مارچ کو طلب کرلیا۔منور تالپورپر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔
(جاری ہے)
منور تالپور نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے روبرو درخواست میں کہا کہ وہ رکن قومی اسمبلی ہیں اور انہیں نیب کی جانب سے ہراساں کیا جارہاہے۔
منور تالپورسندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ سے 22مارچ تک عبوری ضمانت پر ہیں۔فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپور نے نیب کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب مجھے ہراساں کر رہی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کو گرفتاری یا ہراساں کرنے سے روکا جائے اور درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.