وکٹم رسپانس آفسران چٹی دلالوں کی نشان دہی کریں وی آر اوز تھانہ کلچر کی تبدیلی کا نام ہیں، ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یار خان

منگل 15 مارچ 2016 12:25

رحیم یار خان ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یارخان عرفان سموں نے کہاہے کہ وکٹم رسپانس آفسران چٹی دلالوں کی نشان دہی کریں وی آر اوز تھانہ کلچر کی تبدیلی کا نام ہیں ۔ ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پروی آر او آف دی منتھ ایورڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع رحیم یار خان کے تھانوں میں تعینات وکٹم رسپانس آفسران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وکٹم رسپانس آفسران کی تعیناتی کا مقصد تھانہ پر آنے والے ہر سائل کی تیز ترین شنوائی ، مقامی سطح پر شکایات کا ازالہ اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے جس میں محکمہ کو بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے جس پر تمام وی آر اوز مبارک باد کے مستحق ہیں لیکن وی آر کا کام یہیں ختم نہیں ہوتا بلکہ وی آر اوز تھانہ کلچر کی تبدیلی کا اہم ترین جز ہیں اس لئے وی آر اوز تھانہ کی سطح پر انسداد رشوت ستانی اور چٹی دلالی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اس سلسلہ میں ان کا کام معلومات مہیا کرنا ہے بقیہ کام وہ خود کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھانہ میں ہر آنے والے سائل کو سنتری اور محرر تھانہ آپ کے پاس بھجے گا اور آپ لوگ سائلین کی شکایت کے ازالہ کے لئے ہر ممکن اور بغیر وقت ضائع کئے اقدامات کریں گے ۔ عرفان سموں نے مزید کہا کہ وی آر او کو درج ہونے والی ایف آئی آر سے بھی آگاہی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ جس طرح اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اسے وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آئندہ ماہ سے وہ ماہانہ کارکردگی کی بناء پر ضلع میں سے ایک وی آر او کو وی آر او آف دی منتھ کا ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، اس سلسلہ میں وہ خود بھی انعام دیں گے آر پی او بہاول پور رینج ڈاکٹر احسان صادق کو بھی سفارش کی جاتی رہے گی تاکہ وی آر اوز کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :