میر منور تالپور نے نیب کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

منگل 15 مارچ 2016 12:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) آصف علی زرداری کے بہنوئی اور فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپور نے نیب کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے بہنوئی اور فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپور نے نیب کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب مجھے ہراساں کر رہی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کو گرفتاری یا ہراساں کرنے سے روکا جائے اور درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :