ایف آئی اے کاگجرات میں چھاپہ، ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث 2ملزمان گرفتار

منگل 15 مارچ 2016 12:29

اسلام آباد، گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے گجرات میں چھاپہ مار کر ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان کے قبضے سے 20ہزار پاؤنڈز برآمد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ایف آئی اے نے خفیہ اطلاعات پر گجرات میں چھاپہ مارا ہے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کئی سالوں سے ہنڈی کے کام میں ملوث ہیں اور غیر ملکی رقم میر پور آزاد کشمیر سے خریدتے تھے ،دونوں ملزمان کو تحویل میں لے کر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :