بہاولپور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک

منگل 15 مارچ 2016 12:34

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) کاوٴنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سمہ سٹہ کے علاقے میں مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بہاولپور میں سمہ سٹہ کے جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی گئی تو علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5
دہشت گرد ہلا ک ہوگئے۔

(جاری ہے)

کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم اوردھماکاخیزمواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کے شبے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :