آفریدی نے کوئی متنازع بات نہیں کی ،وقار یونس کی آل راؤنڈ کو ’کلین چٹ ‘

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 12:39

آفریدی نے کوئی متنازع بات نہیں کی ،وقار یونس کی آل راؤنڈ کو ’کلین چٹ ..

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کپتان شاہد آفریدی کو ’کلین چٹ ‘ د ے دی ، کہتے ہیں کہ ان کے خیال میں آل راؤنڈ ر نے کوئی متنازع بات نہیں کی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف بد ھ کو شیڈول پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں شاہد آفریدی نے اتوار کے روز کی گئی اپنی پریس کانفرنس میں کوئی متنازع بات نہیں کی تھی ، آل راؤنڈ ر بخار کے سبب آج پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے ہیں تاہم امید ہے کل بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے ۔

وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم گزشتہ ایک سال سے اچھی کاکردگی دکھا رہی ہے اس لیے ان کے ساتھ اچھے مقابلے کی توقع ہے ، بنگال ٹائیگرز کو ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی ،بدھ کو شیڈول میچ میں 3فاسٹ باؤلر ز کیساتھ میدان میں اتریں گے ۔