قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بخار میں مبتلا ’ بنگلادیش کے خلاف پہلے میچ میں شر کت مشکو ک
منگل 15 مارچ 2016 12:42
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بخار میں مبتلا ہوگئے، پریکٹس میں بھی حصہ نہیں لیا۔بوم بوم آفریدی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد ہوٹل میں آرام کررہے ہیں اور ٹیم پاکستان بغیر کپتان کے ایڈن گارڈن میں پریکٹس کیلئے پہنچی۔
(جاری ہے)
ورلڈ ٹی 20میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج بدھ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی اوربوم بوم کی طبیعت بہتر نہ ہونے کی صورت میں ٹیم کپتان آفریدی کے بغیر میدان میں اترے گی ۔
قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کپتان شاہد آفریدی جو کہ آجکل خبروں کی زد میں ہیں اور گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کا بلا رنز اگلنے میں ناکام رہا۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بخار ہلکا سا ہے اور جلد وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ واضح رہے پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 کپ میں اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.