معروف برطانوی ناول نگار اور فنون لطیفہ کی موٴرخ انیتا بروکنر انتقال کر گئیں

منگل 15 مارچ 2016 12:49

معروف برطانوی ناول نگار اور فنون لطیفہ کی موٴرخ انیتا بروکنر انتقال ..

لندن۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) معروف برطانوی ناول نگار اور فنون لطیفہ کی موٴرخ انیتا بروکنر 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق25 کتابوں کی مصنفہ انیتا بروکنر کا انتقال 10 مارچ کو نیند کے دوران ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1950ء کی دہائی میں فنون لطیفہ کی موٴرخ کے طور پر نام بنانے کے بعد لکھنے کا آغاز کیا تھا۔وہ پہلی خاتون تھیں جنھیں کیمبرج یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس میں سلیڈ پروفیسرشپ ملی تھی اور وہ کورٹالڈ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ میں پڑھاتی رہی تھیں۔ان کا پہلا ناول ’اے سٹارٹ ان لائف‘ 1981ء میں شائع ہواجبکہ ان کی آخری تصنیف ناولٹ ’ایٹ دی ہیئر ڈریسرز‘ تھا جو 2011 ء میں شائع ہوا