پیرامیڈیکس کا 29 مارچ کو صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان

منگل 15 مارچ 2016 12:50

پشاور۔15 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے مطالبات کی عدم منظوری پر 29 مارچ کو پشاور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیاہے‘ جبکہ 17مارچ کو ہزارہ ڈویژن کے ہسپتالوں میں ہڑتال ہوگی۔ گزشتہ روز صوبائی مذاکراتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس صوبائی نائب صدر وچیئرمین مذاکراتی کمیٹی حاجی لقمان گل کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران ‘ڈویژنل صدر مردان شرافت الله یوسفزئی‘ ڈویژنل صدر بنوں افسر زمان ‘ صوبائی نائب صدر فاٹا نورمددخان‘ صوبائی جائنٹ سیکرٹری سعادت خان‘ صدر ضلع صوابی فضل حکیم‘ صدر ضلع دیر بشیر خان‘ صدر ضلع پشاور انور خان‘ صدر مالاکنڈ ایجنسی محمد یونس خان‘ صدر ضلع مردان تاج محمد وجنرل سیکرٹری خیبرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پشاور حمید گل‘ صدر خیبر ٹیچنگ ہسپتال مجاہد اعظم ‘صوبائی چیئرمین سراج الدین برکی‘ قائم مقام صوبائی صدر اسم گل مہمند ‘صوبائی سیکرٹری جنرل وصدر ایل آر ایچ سید روائید اد شاہ اور صوبائی صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم نبی امین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتلایاگیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 11فروری کو پیرامیڈیکل سٹاف کو ادھورے سروس سٹرکچر کو مکمل کرنے اور ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری کا اعلان کیاتھا اور پی پی ایچ آئی پروگرام سے متعلق مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم کسی ایک اعلان پر بھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔