اداکارہ میرا نے انگلینڈ میں داخلے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیئے

میرا پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں انگلینڈ میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہے ‘ ذرائع

منگل 15 مارچ 2016 12:56

اداکارہ میرا نے انگلینڈ میں داخلے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) اداکارہ میرا نے انگلینڈ میں داخلے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں یو کے قانون 320کے تحت انگلینڈ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن اب اداکارہ میرا نے انگلینڈ کی ایک کمپنی سے رابطہ کر کے اپنے خلاف کیس کو ختم کروانے کے لئے جدوجہد شروع کر دی ہے ۔ تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میرا کو ابھی انگلینڈ میں داخل ہونے کی اجازت ملنا انتہائی مشکل ہے ۔ اس حوالے سے اداکارہ میرا کے سیکرٹری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :