Live Updates

سابق کپتان عمران خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے 18مارچ کو بھارت جائینگے

منگل 15 مارچ 2016 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور انڈیاکے درمیان میچ دیکھنے18مارچ کوبھارت جائیں گے ‘ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس بھی دیں گے۔تحریک انصاف میڈیا سیکریٹریٹ کے مطابق عمران خان کو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سابق کرکٹرساروگنگولی نے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اٹھارہ مارچ کو لاہور سے بھارت کیلئے روانہ ہونگے جہاں پر وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 میچ سے قبل ڈریسنگ روم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس دیں گے اس کے ساتھ ہی گراوئنڈمیں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی کی جانب سے عمران خان کو ایوارڈپیش کیا جائیگا ۔میچ کے دوران عمران خان مختلف ٹی وی چینل کیلیے کمنٹری بھی کریں گے ‘ عمران خان20 مارچ اتوار کو وطن واپس آئیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :