ورلڈکپ مقابلوں میں مجموعی طورپر18ٹیموں نے145ٹونٹی ٹونٹی میچزکھیلے ،139میچ فیصلہ کن،3 میچ برابراور3 میچ غیرفیصلہ کن رہے
منگل 15 مارچ 2016 13:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) اب تک کھیلے گئے 5ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ مقابلوں میں مجموعی طورپر18ٹیموں نے145ٹونٹی ٹونٹی میچزکھیلے جن میں سے139میچ فیصلہ کن،3 میچ برابراور3 میچ غیرفیصلہ کن رہے۔افعانستان نے8میچ کھیلے،2میچ جیتے اور6میچ ہارے افعانستان کی کامیابی کاتناسب 25فیصدہے۔آسٹریلیانے25میچ کھیلے،14میچ جیتے،11میچ ہارے آسٹریلیاکی کامیابی کاتناسب56فیصدہے۔
بنگلہ دیش نے18میچ کھیلے،3 میچ جیتے،15میچ ہارے بنگلہ دیش کی کامیابی کاتناسب16.66فیصدہے۔انگلینڈ نے26میچ کھیلے،11میچ جیتے،14میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاانگلینڈکی کامیابی کاتناسب44فیصدہے۔ہانگ کانگ نے4میچ کھیلے ایک میچ جیتااور3میچ ہارے ہانگ کانگ کی کامیابی کاتناسب25فیصدہے۔(جاری ہے)
بھارت نے28میچ کھیلے،17میچ جیتے،9میچ ہارے،ایک میچ برابراورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا بھارت کی کامیابی کاتناسب64.81فیصدہے۔
آئرلینڈنے12میچ کھیلے،3 میچ جیتے،7میچ ہارے اور2 میچ غیرفیصلہ کن رہے آئر لینڈ کی کامیابی کاتناسب30فیصدہے۔کینیانے2میچ کھیلے اوردونوں میچ ہارے کینیاکی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔نیپال نے3میچ کھیلے،2میچ جیتے اورایک میچ ہارانیپال کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے۔ہالینڈنے9میچ کھیلے،4 میچ جیتے اور5 میچ ہارے ہالینڈکی کامیابی کاتناسب44.44فیصدہے۔نیوزی لینڈنے25میچ کھیلے،11میچ جیتے،12میچ ہارے اور2میچ برابررہے نیوزی لینڈکی کامیابی کا تناسب 48 فیصدہے ۔ پاکستان نے30میچ کھیلے،18میچ جیتے،11میچ ہارے اورایک میچ برابررہا پاکستان کی کامیابی کاتناسب61.66فیصدہے۔سکاٹ لینڈ نے 5میچ کھیلے،4میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا سکاٹ لینڈکی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔جنوبی افریقہ نے26میچ کھیلے،16میچ جیتے،10میچ ہارے جنوبی افریقہ کی کامیابی کاتناسب61.53فیصدہے۔سری لنکانے31میچ کھیلے،21میچ جیتے،9میچ ہارے اورایک میچ برابررہا سری لنکاکی کامیابی کا تناسب 69.35 فیصدہے۔متحدہ عرب امارات(یواے ای)نے3میچ کھیلے اورتینوں میچ ہارے متحدہ عرب امارات(یواے ای)کی کامیابی کاتناسب صفر فیصدہے ۔ویسٹ انڈیزنے25میچ کھیلے،12میچ جیتے،11میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاویسٹ انڈیزکی کامیابی کا تناسب 52.08 فیصدہے ۔ زمباوے نے10میچ کھیلے،4 میچ جیتے اور6 میچ ہارے زمباوے کی کامیابی کاتناسب40فیصدہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.