اقلیتوں کی نشستوں میں آبادی کے تناسب سے اضافے کے لئے دستور (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش

منگل 15 مارچ 2016 13:05

اسلام آباد ۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) اقلیتوں کی نشستوں میں آبادی کے تناسب سے اضافے کے لئے دستور (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو آسیہ ناصر نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ آسیہ ناصر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 166 کے تحت اقلیتوں کی نشستوں میں ان کی آبادی کے تناسب سے اضافہ ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر پرویز رشید نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے تحریک کی منظور کے بعد آسیہ ناصر نے بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :