سینئر اداکار عابد علی نے اپنی زندگی کی 64بہاریں دیکھ لیں ، کل سالگرہ منائیں گے

منگل 15 مارچ 2016 13:18

سینئر اداکار عابد علی نے اپنی زندگی کی 64بہاریں دیکھ لیں ، کل سالگرہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی نے اپنی زندگی کی 64بہاریں دیکھ لیں ، ( جمعرات ) سالگرہ منائیں گے ۔

(جاری ہے)

عابد علی 17مارچ 1952ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں وہ لاہور آگئے جہاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی ۔ عابد علی نے پی ٹی وی لاہور سنٹر سے بے شمار ڈرامہ سیریل میں کام کیا اور اپنی عمدہ اداکاری کے باعث ملک گیر شہرت حاصل کی ۔ ان کی سابقہ اہلیہ حمیرا عابد علی اور دو صاحبزادیاں بھی شوبز سے وابستہ ہیں ۔ عابد علی ( جمعرات ) کو اپنی 64ویں سالگرہ کراچی میں منائیں گے ۔