ذوالقرنین حیدر بطور رائٹر ڈرامہ سیریل ” سونے کی زنجیر “ کی تیاریوں میں مصروف

منگل 15 مارچ 2016 13:19

ذوالقرنین حیدر بطور رائٹر ڈرامہ سیریل ” سونے کی زنجیر “ کی تیاریوں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر بطور رائٹر ڈرامہ سیریل ” سونے کی زنجیر “ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر نے اپنے ذاتی بینر تلے ڈرامہ سیریل ”سونے کی زنجیر “ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے رات دن ڈرامے کا سکرپٹ مکمل کرنے میں مصروف ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالقرنین حیدر اب تک اپنی ڈرامہ سیریل کا 80فیصد سکرپٹ مکمل کر چکے ہیں ۔ معاشرتی موضوع پر بنائے جانے والی ڈرامہ سیریل میں سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے گا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ذوالقرنین حیدر اپریل کے آخر میں اپنی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیں گے ۔