خواہش ہے شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ کام کریں،کرن جوہر

منگل 15 مارچ 2016 13:24

خواہش ہے شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ کام کریں،کرن جوہر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار کرن جوہر نے بولی وڈ کے دونوں خانز سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلمساز ،ہدیتکار کرن جوہر بہت جلد اپنے مقبول ٹی وی شو”کافی ود کرن“ کے نئے سیزن کے ساتھ واپس آرہے ہیں،اس شو میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ مدعو کرنے کے حوالے سے سوال پر کرن کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اداکاروں کو مستقبل میں ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کرن کا کہنا تھاسب یہ چاہتے ہیں کہ سلمان اور شاہ رخ ایک ساتھ کوئی فلم کریں، مجھے امید ہے ہم ایسا دوبارہ ہوتے ہوئے دیکھیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جس میں ”کرن ارجن“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“، اور ”ہم تمہارے ہیں صنم“ وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کرن جوہر کا اپنے شو کے متعلق مزید کہنا تھا کہ ان کا یہ شو رواں سال کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔

کنگ خان کے حوالے سے کرن کا کہنا تھا شاہ رخ میری فیملی کی طرح ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اس شو میں سب سے پہلے ہی آئیں گے۔کرن جوہر نے 2012 کی فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ کے سیکوئل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم کا سیکوئل ضرور بنے گا اور کچھ ماہ میں اس کی کاسٹ کا بھی اعلان کردیا جائے گا تاہم سدھارتھ، عالیہ اور ورون اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔