بھارتیوں کے حق میں بیان ، جاوید میانداد نے آفریدی کیلئے توہین الفاظ الفاظ کہ ڈالے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 13:30

بھارتیوں کے حق میں بیان ، جاوید میانداد نے آفریدی کیلئے توہین الفاظ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کیلئے بڑھتی نفرت کے باوجود ہندوستانیوں کے لیے پیار بھرے الفاظ بولنے پر سابق کپتان جاوید میانداد نے آل راؤنڈ ر کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرڈالے ۔

(جاری ہے)

36سالہ آفریدی نے دو روز قبل کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بھارت میں ہمیشہ کرکٹ کھیل کر انجوائے کیا ہے ، انہیں بھارتی عوام کی جانب سے اتنا پیار ملا ہے جتنا انہیں کبھی پاکستان میں بھی نہیں ملا ہے جس پر نجی ٹی وی پر بطور تبصرہ نگا ر اپنے خیالات کا اظہارکر تے ہوئے جاوید میانداد نے ٹی ٹونٹی کپتان کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ چار ، پانچ سال میں پاکستان کے ساتھ ایسا کیا کیا ہے جوآفریدی ان کے پیار میں مرے چلے جارہے ہیں ، ایسے بیانات دیکر وہ کیسے ایک سچے پاکستانی رہ سکتے ہیں ۔