لاہور ہائیکورٹ نے یتیم طالبعلم زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجواور شریک ملزمان کی بریت کے خلاف حکومت پنجاب کیجانب سے دائر اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی،،عدالت نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر تھانہ جنوبی چھاونی کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پرزبانی معافی مسترد کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 13:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹرائل عدالت نے مدعی مقدمہ اور گواہوں کے منحرف ہونے کے بعد پراسیکیوشن کے گواہوں پر جرح کئے بغیر زین قتل کیس کافیصلہ سنایا۔
(جاری ہے)
سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ریکارڈ سمیت پیش نہ ہونے پر عدالت نے تھانہ جنوبی چھاونی کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔
تھانہ جنوبی چھاونی کے ایس ایچ او نے عدالت میں پیش ہو کر زبانی معافی مانگی تاہم عدالت نے زبانی معافی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایس ایچ او کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.