لاہور ہائیکورٹ نے گیارہ سالہ مغوی بچی بازیاب کرا نے کا حکم دیتے ہوئے بچی کی والدہ کو بھی طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ظفر اقبال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسکی گیارہ برس کی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغواءکر رکھا ہے مگر پولیس اسکی بازیابی کے لئے کوئی پیش رفت نہیں کر رہی۔عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ڈی ایس پی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیںجبکہ مشتبہ افراد کا موبائل ڈیٹا کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کی بیوی نے ایک خفیہ موبائل اپنے پاس رکھا ہے جس پر مشکوک افراد کی کالیں ٹریس کی گئی ہیں مگر درخواست گزار اس حوالے سے پولیس سے تعاون کرنے کو تیار نہیں۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس کے گھر میں ایک ہی موبائل موجود ہے دوسرے کا اسے علم نہیں البتہ وہ پولیس سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔جس پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بچی بازیاب کرانے اور درخواست گزار کی بیوی کوعدالت میں پیش کرنے اور موبائل ڈیٹا بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :