محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم نے ضلع ، ڈویژن ، صوبے کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی منصوبہ بندی کرلی

منگل 15 مارچ 2016 13:47

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم نے ضلع ، ڈویژن ، صوبے کی سطح پر اپنے سکولوں کے طلباء و طالبات کی کھیلوں کے مقابلے میں بھر پور شرکت کی منصوبہ بندی کر مکمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ اپنے غیر رسمی سکولوں اور اداروں میں رسمی سکولوں جیسی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد اور طالب علموں کوضلع ، ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم نے کہاکہ فروغ تعلیم میں مصروف عمل غیر ملکی ڈونرز حکومت پنجاب کے صوبہ میں سو فیصد خواندگی کے پروگرام کوبھی عملی جامہ پہنانے میں دست تعاون بڑھائیں تاکہ انتہائی غریب اور کم وسیلہ طبقات کے بچے اور بڑے پڑھ لکھ کر معاشرے کے مفید شہری ثابت ہو سکیں