بین الاقوامی مرکز برائے ترقی گندم و مکئی پاکستان کو پیداوار بڑھانے کیلئے بھر پور تکنیکی مہارت اور وسائل فراہم کرے گا

منگل 15 مارچ 2016 13:47

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )بین الاقوامی مرکز برائے ترقی گندم و مکئی پاکستان کو گندم و مکئی کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھر پور تکنیکی مہارت اور وسائل فراہم کرے گا جبکہ عالمی سطح پر زراعت کے شعبہ میں ہونے والی جدید تحقیق اور زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ سے حاصل ہونے والی کامیابیوں میں پاکستان کے زرعی ماہرین ، سائنسدانوں ، زمینداروں ، چھوٹے کاشتکاروں کو بھی شامل کیاجائے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مرکز برائے ترقی گندم و مکئی کے ترجمان نے بتایاکہ ماضی میں میکسی پاک کے ذریعے پاکستان کی گندم کی پیدا وار میں جو اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اس طرح کی کوششیں ایک بار پھر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زمینی وسائل سے زیادہ پیدا وار حاصل کرنے کیلئے مختلف عوامل کا جائزہ لیا جا رہا ہے ‘ خصوصی طور پر نائیٹروجنی کھادوں کی اثر پذیری میں سست روی جیسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔